9 اگست 2012 - 19:30

دمشق… شام کے صدر بشارالاسد نے سابق وزيراعظم رياض حجاب کي جگہ وزيرصحت وائل الحلقي کو نيا وزيراعظم مقرر کرديا ہے.

ابنا: رياض حجاب گذشتہ پير کوپڑوسي ملک اردن منتقل ہوگئے اور باغيوں سے جا ملے تھے.ان کے انحراف کے چند گھنٹے کے بعد ہي شامي صدر نے عمرغلوانجي کو ملک کا عبوري وزيراعظم مقرر کيا تھا.ليکن شام کے صدر نے جمعرات کوايک صدارتي فرمان پر دستخط کر ديے ہيں جس کے تحت وائل الحلقي کا ملک کے نئے وزيراعظم کے طور پر تقرر کيا گيا ہے.وائل الحلقي 1964ء ميں شام کے جنوبي صوبہ درعا ميں پيدا ہوئے تھے.شام ميں فرانسيسي طرز کا صدارتي نظام رائج ہے جس ميں وزيراعظم کو پارليمان منتخب نہيں کرتي بلکہ صدر اس کا تقرر کرتا ہے اور اسے پارليمان سے اعتماد کے ووٹ کي ضرورت پيش نہيں آتي.

.......

/169